سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں یوم والدین کی تقریب منعقد

3

مانسہرہ ، 20 نومبر (اے پی پی ):سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں چاق و چوبند کیڈٹس کے دستوں نے سلامی لی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قائمقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے سلامی لی ۔کیڈٹس نے خوبصورت پی ٹی شو جمناسٹک اور تیکوانڈو کے خوبصورت مظاہرے کر کے مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔تقریب میں  کیڈٹ نے گھوڑا سواری اور نیزہ بازی پر اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق غنی نے کہا کہ منفرد اہمیت کا حامل اس کالج نے ملک میں اپنا مقام بنایا جہاں ملکی اور غیر ملکی طلباء بھی تعلیم حاصل کرنا اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ یہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں  جن پر پوری قوم اور ان کے والدین کی نظریں ہیں۔

  بعد ازاں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں ملک کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ کے والدین نے شرکت کی ۔