فیصل آباد:کوڑے کرکٹ میں آئے روز آگ لگانے سے سموگ اور آلودگی میں اضافہ

12

فیصل آباد،21نومبر (اے پی پی):شہر کے مرکزی علاقے  کے معروف جھال پل کے گرد و نواح میں آئے روز کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے سے آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے انتہائی اہم علاقے میں کوڑے کرکٹ کو آگ لگانا معمول بن گیا ہے جس سے مذکورہ علاقے کے قریب بس اڈوں، ریلوے سٹیشن اور پل سے ملحقہ رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔انسداد سموگ اور تحفظ ماحول کے متعلقہ ادارے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں اورفرائض میں غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں جبکہ شہر کے اہم علاقے میں ہر وقت آگ سے اٹھتا دھواں ماحول سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔