قومی تعمیر نو کے محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دیا ہے،کمشنر ملتان

9

ملتان۔28نومبر  (اے پی پی):کمشنرملتان اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی تعمیر نو کے محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دیا ہے اس سلسلے میں محکموں کو فنڈز کے شفاف استعمال کا الٹی میٹم بھی دے دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ترقیاتی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے بریفننگ دی۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور سیوریج کے منصوبوں کو ترجیح بنایا جائے،ترقیاتی منصوبوں کی مکمل فزیکل انسپکشن کے بعد ٹھیکیداروں کو ادائیگی کی جائے۔کمشنر نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز فراہمی میں تعطل کسی صورت قبول نہیں جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی سفر کومزید تیز کیا جائے گا۔