ملتان، 14 نومبر(اے پی پی): شہر اولیاء میں بارش کے باوجود ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری رہا اور کمپنی ورکرز نے سوئیپنگ کے بجائے کچرا اٹھانے پر زیادہ توجہ دی۔رہائشی علاقوں، خالی پلاٹوں اور شاہراہوں کے اطراف سے کوڑا کرکٹ اٹھالیا گیا۔کمپنی انتظامیہ نے ورکرز کو سڑکوں سے نکاسی آب میں حائل کوڑا کرکٹ ہٹانے کی خصوصی ہدایت جاری کیں۔ڈیرہ اڈا، ممتاز آباد،سمیجہ آباد،گلگشت، گھنٹہ گھر اور اندرون شہر سے کچرا اٹھانے کے لیے خصوصی ورک فورس تعینات کی گئی۔











