ملتان؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن،محلوں اور شاہراہوں کو مکمل صاف کر دیا گیا

16

ملتان، 24 نومبر(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے آج شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن سرانجام دیا، کمپنی ورکرز نے شاہراہوں اور گلیوں محلوں کی صفائی پر یکساں توجہ دی۔احمد آباد، قیصر آبادعثمان آباد، چوک کمہارنوالہ،گلگشت اور حسن پروانہ کالونی میں مثالی صفائی ستھرائی کردی گئی ہے۔میٹرو روٹ، پرانا شجاع آباد روڈ اور ممتاز آباد میں بھی صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے جبکہ اندرون شہرصفائی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔دوسری طرف فلائی اوورز اور فٹ پاتھ کی سکریپنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ دھول مٹی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی حق نواز چوہان نے سپروائزرز، سیکٹر افسران اور ڈپٹی منیجرز  کو  ڈیوٹی کے اختتام تک  فیلڈ میں رہنے اور صفائی آپریشن کی بھر پور مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ آپریشن ڈیپارٹمنٹ  نے تمام مشینری اور ورک فورس فیلڈ میں اتار دی ہے،کوڑا لے جانیوالی گاڑیوں کو ترپال سے کور کرنے کے احکامات پر بھی سختی سے عملدر آمد شروع کردیا گیا ہے۔