ملتان، 16 نومبر (اے پی پی ): صوبائی وزیر سماجی بہبود غضنفر عباس چھینہ نے صنعت زار کا دورہ کیا، صنعت زار کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور تربیت حاصل کرنے والی خواتین سے گفتگو بھی کی ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے 15 سے زائد خواتین کی تربیت مفت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کی فنی تربیت کو فروغ دے رہی ہے ، خواتین گھریلو صنعتوں سے ملکی ترقی کے لیے اہم کردار کی حامل ہیں۔
صوبائی وزیر نے صنعت زار میں خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کے معیار کو سراہا۔
اس موقع پر وزیر لائیو سٹاک سردار شہاب الدین بھی ان کے ہمراہ تھے اور ایم پی اے ثانیہ سعید ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید سلیم رضا بھی موجود تھے ۔