ميرپورخاص؛ پاک فوج کی حمایت میں ریلی کا  انعقاد،شرکاء نے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے

21

ميرپورخاص،10 نومبر(اے پی پی):میرپورخاص کے شہری آج پاک فوج کی حمایت میں بڑی  تعداد میں نکل آئے، شہریوں کی جانب سے پاک فوج کے حق  میں پوسٹ آفس چوک سے ریلی نکالی گئی ، ریلی  میں خصوصی افراد کے ساتھ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور پاک فوج زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان زندہ باد،  پاک فوج زندہ باد کے بینرز لیئے ہوئے تھے۔  شہریوں کا کہنا تھا کہ سرحد کی حفاظت کرنے والے ان سپوت جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔