میرپورخاص؛ پولیس مقابلے میں شہید نڈر افسر دین محمد لغاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

10

میرپورخاص،06 نومبر( اے پی پی): گھوٹکی پولیس مقابلے کے شہید  میرپورخاص کے تعلقہ شجاع آباد، میرواہ ٹاٶن کے گاٶں بورجی کا شہید نڈر افسر دین محمد لغاری آج دھرتی ماں کی حفاظت پر قربان ہوگیا۔ شہید کا جسد خاکی مکمل پولیس اعزاز کے ساتھ پولیس لائن میرپورخاص میں لایا گیا، جہاں  میں شہید کی  نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہید کے دو معصوم فرزند  بلاول اور ذوھیب شہید کے ورثاء،  ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر،  ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری،  ايس اہس پی تھرپارکر عابد بلوچ، تاجر رہنماء امین میمن،   انیس الرحمٰن  ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اسلم جاگیرانی،  انچارج سی آئی ای عنایت زرداری،  انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی، انسپکٹر میر محمد کیریو  ، اسنپکٹر وجے کمار ڈویژن کا مرکزی صحافتی ادارہ ایوان صحافت کے سرپرست ہاشم شر  ، ایوان صحافت کے اراکین فلک  شیر فضل شر،  عبدالغار رند  رضا  رند ،   صحافی برادری،   سیاسی،  سماجی،  مذھبی شخصیات عام شہریوں،  وکلاء ڈاکٹرز سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے  شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

 اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ  پولیس شہداء پوری فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں، جنہوں نے مادر وطن کی بقاء و سلامتی کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرکے قربانی کی لازاوال داستان رقم کر دی ہے۔ پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور بارگاہ الہیٰ میں باربار شہادت کی آرزو کا اظہار کرتا ہے، شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے اور زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔