اوکاڑہ،14نومبر(اے پی پی ): نجی ایجوکیشن ہاؤس کے مینجنگ ڈائریکٹر ماجد سیعد راؤ نے کہا ہے کہ نئی نسل میں وطن کی محبت اورتمام صوبوں میں بسنے والوں کے افراد کے رہن سہن ، انکے ماحول، انکے لباس، انکی ثقافت سے روشناس کروانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار نجی ایجوکیشن ہاؤس کے مینجنگ ڈائریکٹر ماجد سیعد راؤ نے کلچرل شو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رنگارنگ تقریب میں ننھے منے بچوں نے چاروں صوبوں کی ثقافت پر مبنی خاکے اور ملی نغمے پیش کئے۔ بعد ازاں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے طلباء و طالبات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔
کلچرل شو میں ضلع اوکاڑہ کی معروف سماجی شخصیت سید ندیم جعفری،ساجد سلمان پرنسپل انفارمیٹک کالج اوکاڑہ، محمد عثمان پرنسپل آئی ایل ایم ، کاشف سیعد راؤپرنسپل کاھنور ایجوکیشن، مشتاق احمد بھٹی ، چوہدری عمران خوشی، ناصر حسین شاکر، زعیم چوہدری ، اعجاز جامی ، طالب حسین، اساتذہ ، طلباء و طالبات کی کیثر تعداد موجود تھی۔