نشتر ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ایم ایس نشتر ہسپتال سے ملاقات

4

ملتان ، 15 نومبر (اے پی پی ): نشتر ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راو امجد علی خان سے ملاقات کی اور انہیں نشتر ہسپتال کے بیشتر وارڈز میں ادویات کی شدید قلت سمیت ڈائلیسز میں استعمال ہونے والی ادویات اور انجکشن کی نایابی سے متعلق بتایا جبکہ شعبہ ایمرجنسی میں سیکیورٹی گارڈز وارڈ سرونٹ ای سی جی ٹیکنیشن اور ڈاکٹرز کے کمرے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد راو نے بتایا کہ شعبہ ایمرجنسی ،لیبر روم ، پیڈز ایمرجنسی میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ دیگر وارڈز میں ادویات کی فراہمی کیلئے ڈی ٹی ایل رپورٹس درکار ہیں جو جلد موصول ہونے پر ادویات کی کھیپ پہنچ جائیگی جبکہ ایمرجنسی میں صفائی سمیت  سیکیورٹی ایشو اولین ترجیح ہیں۔

ملاقات کے دوران وفد میں ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ڈاکٹر طارق وقار ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈآکٹر عمران قیصرانی سمیت ڈاکٹروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔