نوشہرہ ورکاں کے فیڈرزاورسب ڈویژنز کو بہترین خطوط پر استوار کر رہے ہیں ؛ ایکسیئن انجینئر کریم بخش سومرو

13

نوشہرہ ورکاں،15 نومبر (اے پی پی ): ایکسیئن گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں انجینئر کریم بخش سومرو  نے کہا ہے کہ نوشہرہ ورکاں  میں 21 فیڈراورچار سب ڈویژن ہیں جن کو محکمانہ پالیسیوں کے مطابق بہترین خطوط پر استوار کرتے ہوئے تقریبا ڈیڑھ لاکھ  صارفین  کو بھر پور ریلیف فراہم کر رہے ہیں، اکتوبر سے لیکر اب تک 12 ٹرانسفارمر تنصیب کر دئے گئے ہیں ۔

منگل کو یہاں میڈیا سے  گفتگو میں  انجینئر کریم بخش سومرو  نے کہا کہ ہر فیڈر پر دوسو  کے قریب بجلی کے نئے پولز  لگا دیے گئے اور از سر نو کنڈیکٹر بھی ڈالا گیا  ہے  جبکہ  13 فیڈرپر درختوں کی کٹائی مکمل کر لی گئی ہے اور باقیوں  پر ابھی  پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 39 مقدمات درج کروائے گئے ہیں اورڈی ٹیکشن بل کی مد میں ان صارفین کو 78586یونٹ ڈالے گئے ہیں جن کی مالیت دس لاکھ اٹھاون ہزار سات سونوے1058790 ہے اور  تیرہ ٹرانسفارمر اپ ڈیٹ کر دئے گئے ہیں۔