ملتان،15نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق نے کہاہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے ذہنی تناؤ میں کمی ہوتی ہے اور جوانوں کے حوصلے بڑھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی نےجنوبی پنجاب پولیس مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن محمد سلیم ، اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ریجنل اور ضلعی پولیس سربراہان کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔ انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے افسران و جوان دن رات ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس ایک جذبہ کا نام ہے۔آخر میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل جوانوں میں ایڈیشنل آئی جی کی طرف سے سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات کی تقسیم کئے گئے۔











