نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کی جانب سےگاڑیوں میں فوگ لائٹس لگانے کیلئے بریفنگ جاری

10

ملتان،22نومبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کیجانب سے تمام قسم کی گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگانے کیلئے بریفنگ جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات پرسیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری نے ممکنہ موسم کے پیش نظر تمام قسم کی گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگانے کیلئے سیکٹر کے تمام انٹری پوائنٹس پربریفنگ آفیسرز تعینات کردئیے ہیں تاکہ ممکنہ فوگ/سموگ کی صورت میں انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاسکےعلاوہ ازیں انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پر سفر کرنے والےمسافروں کی زندگیوں کو حادثات سے محفوظ بنانے کےلئےمسافروں کو سیٹ بیلٹ لگانے،اوور سپیڈنگ ،کمزور ٹائروں کے نقصانات کے بارے میں آگاہی بھی دی۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے مطابق شہری دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130ڈائل کریں۔