ملتان،28 نومبر (اےپی پی): ورلڈ پری میچورٹی ڈے کی مناسبت سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں گزشتہ روز آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کامقصد قبل از وقت بچوں پیدائش کی وجوہات، احتیاطی تدابیر اور پری میچور بچوں کی دیکھ بھال اور خوراک کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔ شعبہ امراض نسواں اور شعبہ پیڈز میڈیسن نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ اس واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی جبکہ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خان نے وائس چانسلر کے ہمراہ خصوصی طور پر سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار میں کینگرو مدر کئیر اور اس کی افادیت کے حوالے سے بھی لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب سے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ ، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ڈاکٹر غضنفر ندیم انصاری، ڈاکٹر عمارہ سحر اور ڈاکٹر سعدیہ بشیر نے خطاب کیا. پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سربراہ شعبہ امراض نسواں کا کہنا تھا کہ دنیا میں تقریبا 15 ملین بچے قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں جن میں سے بیشتر طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ پری میچورٹی جیسے چیلنجز سے نمٹنے اور بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کی خاطر یونیسف نے محکمہ صحت حکومت پاکستان کے تعاون سے کینگرو مدر کیئر کو عوام تک رسائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ ایک کم لاگت اقدام ہے جس میں ماں کے بدن سے ملنے والی قدرتی حرارت کی فراہمی کی غرض سے بچوں کو ماں کے بدن سے ان تعداد نے شرکت کی۔