وزیر اعظم  شہباز شریف  اعلی سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ

6

اسلام آباد،25نومبر  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترک صدر  رجب طیب اردوان کی دعوت پرجمعہ کی صبح   اعلی سطح  کے وفد کے ہمراہ  دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر رجب طیب اردوان  استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسر ے جہاز  پی این ایس  خیبر کا افتتاح کریں گے۔دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال اور مشترکہ پریس کانفرنس سے  خطاب بھی کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی اوٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی  ملاقات کریں گے۔