پشین؛ یونین کونسل ملکیار ون اور ٹو میں سیلاب متاثرہ 300 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

4

 

پشین،06 نومبر( اے پی پی): ہیلویتاس سوئس انٹر کواپریشن اور بی آر ایس پی نے سوئس سالیڈیرٹی کے مالی تعاون سے پشین کے علاقے یونین کونسل ملکیار ون اور یونین کونسل ملکیار ٹو کے مختلف گاؤں میں سیلاب سے متاثرہ 300 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ امدادی سامان میں راشن ، حفظانِ صحت اور صفائی کے حوالے سے سامان اور ضرورت زندگی کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔

 اس موقع پر  پراجیکٹ منیجر زاہد ضیاء , بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کوارڈینٹر  شیر محمد اور دیگر موجود تھے۔پراجیکٹ منیجر زاہد ضیاء نے اپنا اور اداروں کا تعارف کرواتے ہوئے مہیا کردہ سامان کی تفصیلات بتائیں اور متاثرین کے انتخابی عمل اور شفافیت کو سراہا۔

 اس موقع پر قبائلی رہنماء حاجی عبدالطیف ترین نے ہیلویتاس سوئس انٹر کواپریشن، بی ار ایس پی اور سوئس سالیڈیریٹی کی ہمدردی وتعاون کا شکریہ ادا کیا۔