اوکاڑہ؛پولیس نے عادی ریکارڈیافتہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

2

 

اوکاڑہ،06نومبر(اے پی پی ):ڈی پی او کے احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں تھانہ منڈی احمدآباد پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پرگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوائز ویرکے روڈ کے قریب چھاپہ مار کر عادی و ریکارڈ یافتہ منشیات فروش فیاض عرف فیاضی جو کہ شاپر ہاتھ میں لیکر گاہکوں کے انتظار میں کھڑا تھاکے گرد گھیرا ڈال کر قابو کرلیااور شاپرکی تلاشی لینے پر 2 پیکٹ   چرس برآمد کئے۔ پیکٹ نمبر1 کا وزن 1280 گرام جبکہ پیکٹ نمبر 2 کا وزن 1000 گرام ہوا مجموعی طور پر2280 گرام چرس کو قبضہ  میں لیا گیا۔پولیس  نے فیاض احمد عرف فیاضی کے  قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔