نارووال، 18 نومبر(ے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس،ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈینگی سرویلینس میں ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت،ڈینگی سرویلینس میں غفلت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ڈینگی سرویلینس کوروزانہ کی بنیادپرآپ لوڈکیاجائے،اسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصیل میں ٹیموں کی کڑی نگرانی کریں۔
اجلاس میں محکمہ صحت،زراعت،لائیوسٹاک،ماحولیات،پاپولیشن،ایجوکیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نےڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414 انڈورٹیموں کی طرف سے 44ہزار110اور 74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے8ہزار810ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ 1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک گیا۔فوکل پرسن نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈینگی ایس اوپیزپرعمل درآمد کے حوالے سے 108افرادکونوٹس جاری کیے گئے اورایک دوکان سیل کی گئی۔











