کمشنر،آر پی او کا  پی ٹی آئی لانگ مارچ کےحوالےسے خوشاب جوہرآباداورقائدآباد کا دورہ، سکیورٹی کاجائزہ لیا

5

جوہرآباد ،16 نومبر (اے پی پی ): کمشنر مریم خان اور آر پی اواظہراکرم نے ڈپٹی کمشنرخوشاب میثم عباس اورڈی پی اوخوشاب اسدالرحمٰن کے ہمراہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےحوالےسےامن وامان کےقیام اورسکیورٹی کاجائزہ لینےکےلئے خوشاب جوہرآباداورقائدآباد کا دورہ کیا ہے ۔

 لاری اڈا خوشاب، جہاز چوک جوہرآباد اور قائدآباد میں کئےگئےحفاظتی اِنتظامات کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئےپولیس افسران کو ہدایت کی کہ لانگ مارچ کےدوران سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائےاورکسی شرپسند کوامنِ عامہ میں نقص ڈالنےکی ہرگزاجازت نہ دی جائے۔