کیلاش قبیلے کے  مذہبی رہنماء(چیف قاضی)  ادینہ خان کیلاش کی وفات،  تین دن تک رسم منایا گیا

26

کیلاش ، 22 نومبر(اے پی پی ): وادی کیلاش کے بیریر گاؤں میں کیلاش قبیلے کےمذہبی رہنماء یعنی چیف قاضی  ادینہ خان کیلاش کی وفات پر تین دن تک رسم منایا گیا۔ اس دوران آنے والے مہمان میت کو بندوق کی فائر نگ سے سلامی دیتے ہیں اور میت کو دفناتے وقت بھی ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جبکہ اس دوران کیلاش مردڈھولک بجا کر اور خواتین  روایتی رقص کرتے ہوئے مذہبی گیت گاتی ہیں۔