احمد پور شرقیہ،25دسمبر(اے پی پی):احمد پور ٹول پلازہ کے قریب دھند کے باعث شہ زور لوڈر ٹرالر سے ٹکرا گیا،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد محمود ، مزمل اور عبدالاحد کا تعلق احمد پور شرقیہ سے ہے،جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دیں گئی ہے۔حادثہ کا شکار افراد سبزی لوڈ کرکے چنی گوٹھ جارہے تھے۔











