ملتان؛قائداعظم کے 146 واں یوم ولادت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تقریب کا انعقاد،بچوں نے کیک کاٹا 

11

ملتان، 25 دسمبر(اے پی پی):بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 146 واں یوم ولادت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں آفیسرز و سٹاف نے شرکت کی اور تقریب کے دوران قائداعظم کی ولادت کی مناسبت سے بچوں کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا۔

 اس موقع پر بچوں کی جانب سے ملکی سلامتی استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔