اوکاڑہ؛ کمشنر جاوید اختر محمود کا کیڈٹ کالج کا دورہ،30ویں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی

8

اوکاڑہ،03دسمبر(اےپی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ کیڈٹ کالج کا دورہ کیا انہوں نے کیڈٹ کالج میں 30ویں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔پرنسپل کیڈٹ کالج اوکاڑہ نے کیڈٹ کالج کی سالانہ کار کردگی ،ڈویلپمنٹ سکیموں اور کیڈٹس کے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ کیڈٹ کالج اوکاڑہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور مستقبل قریب میں یہاں سے فارغ التحصیل کئے جانے والے کیڈٹس ملکی تعمیر و ترقی اور دفاع کے شعبہ میں نمایاں کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم قوم کا سرمایہ ہیں اور طالب علموں سے پوری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں مستقبل میں پاکستان کی باگ ڈور انہی ہونہار سپوتوں نے سنبھالنی ہے ۔

 کمشنر ساہیوال نے کہا کہ اساتذہ طالب علموں کی تعلیمی راہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھر پور توجہ دیں۔

 قبل ازیں کیڈٹس نے کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محموداور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کو سلامی پیش کی۔