اوکاڑہ:دارالامان کی رہائشی خواتین اور بچوں کے لیے فوڈ ڈرائیو  کا اہتمام

6

اوکاڑہ،05دسمبر(اے پی پی):قومی وسماجی تنظیم ’ماڈا‘ اور کوتھم کالج اوکاڑہ کیمپس کے اشتراک سے دارالامان محکمہ سوشل ویلفیئر کی رہائشی خواتین اور بچوں کے لیے فوڈ ڈرائیو (FOOD DRIVE) کا اہتمام کیا گیا ، تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ آمنہ احسان تھیں جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمدخاں، ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید احمد عثمانی ، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر مدیحہ گیلانی ، مینجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم اقصی رفیق ، انچارج شیلٹر ہوم روبینہ شہزادی ، اسسٹنٹ کمشنر(یوٹی) ساجدہ رزاق ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم محمد عباس تھے ، تقریب سے معروف سوشل ورکر /سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،پرنسپل کوتھم کالج محمدعثمان ہادی ، صدر ’ماڈا‘ محمد مظہر رشید چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد  کی تعلیمات کے مطابق اللہ کے نزدیک سب اعمال سے زیادہ محبوب کسی مسلمان کو خوش کرنا یااس پر سے غم کا ہٹانا ہے، مغفرت کے واجب کرنے والی چیزوں میں کسی مسلمان کوخوشی پہنچانا،اس کی بھوک کو زائل کرنا ، اس کی مصیبت کو ہٹانا ہے۔

۔