اوکاڑہ: گورنمنٹ ایم سی جونئیر ماڈل سکول میں سکول کونسل کے قیام پر سیمینار کا انعقاد۔

38

اوکاڑہ،یکم دسمبر (اے پی پی): سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا ہے کہ بچوں کومعاشرے کا اچھا انسان بنانے کیلئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا کرداربھی اہمیت کا حامل ہے۔معیاری تعلیم وتربیت وطن عزیزکی ترقی کی ضمانت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی جونئیر سکول میں پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے زیراہتمام قیام سکول کونسل  سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں ڈپٹی ڈی ای ایلیمنٹری طارق انجم چوہدری،ڈی ای او محمد ارشد ندیم جٹ نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر محمد ارشد نے مردوخواتین پرنسپلز کو سکول کونسلز کی اہمیت سے آگاہ کیااور زور دیتے ہو ئے کہاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں طلباء کے والدین سے مکمل ہم آہنگی اورمشاورت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔تاکہ تعلیم کے میدان میں طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنایا جاسکے۔