اسلام آباد،1دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے،بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر سے گفتگوکرتےہوئے کیا،جنہون نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔











