بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیح  ہے؛حاجی نورمحمد خان دمڑ

4

ہرنائی،03 دسمبر  ( اے پی پی ): بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنئیر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیح  ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  لیویز فورس زیارت کے نوجوانوں میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب پر  پہنچنے پر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،گل پاشی کی گئی اور گلدستے پیش کئے ۔

 حاجی نورمحمد خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ابتک حلقہ انتخاب میں سینکڑوں نوجوانوں کو میرٹ پر مختلف محکموں میں بلاتصب رنگ ونسل اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر تعینات کیاگیا ہے، پہلے نوجوان ملازمتوں کی حصول کےلئے در در کی ٹھوکریں کھارہے تھے اب انہیں انکی دہلیز پر صاف شفاف ومیرٹ پر ملازمت کے آرڈر مل رہے یہ نوجوانوں پر احسان نہیں بلکہ یہ میری ذمہ داری ہے۔

سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلع زیارت کے 250نوجوانوں میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کئے۔تقریب میں زیارت کے سینکڑوں نوجوانوں قبائلی معتبرین بی اے پی کے عہدیداروں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔