ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نکاسی آب کی شکایت پر ہٹھار روڈ پہنچ گئے

4

ملتان, 03 دسمبر(اے پی پی ): ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نکاسی آب کی شکایت پر ہٹھار روڈ پہنچ گئے۔

سیوریج،ڈسپوزل اسٹیشن کے افسران موقع پر طلب کر لیا گیا اور حسین آگاہی،ہٹھار روڈ کے علاقوں کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا گیا اور گھنٹہ گھر چوک پر ڈی واٹر پمپ لگانے کی بھی ہدایات جاری کی ایم ڈی واسا کا واٹر ورکس روڈ پر بوسیدہ سیوریج لائن تبدیلی کے منصوبے کا معائنہ بھی کیا ۔

اور خیام سینما چوک سے کلاک ٹاور چوک تک 19 سو فٹ لائن تبدیل کی جا رہی ہے اور 36 انچ قطر کی 200 فٹ تھرسٹ بورنگ لائن ڈالنے کا کام باقی ہے گھنٹہ گھر چوک سے ریواڑی سویٹ تک سیوریج لائن تبدیلی سے متعلق غور کیا گیا جواد کلیم اللہ نے کہا کہ حسین آگاہی کے سیوریج مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے۔ایم ڈی واسا سے انجمن تاجران حسین آگاہی کی ملاقات بھی  ہوئی ۔