تجاوازت کے خلاف آپریشن جاری ، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز

33

سکھر،20دسمبر(اے پی پی ):بلدیہ کے شعبہ انسداد تجاوزات اور میونسپل کمشنر محمد علی شیخ ، سکندر چنہ، اینٹی انکروچمنٹ آفیسر افضل چنہ، جمال دین گڈانی اسسٹنٹ کمشنر عدنان میمن ، سہیل احمد ،پولیس انسپکٹر عبدالستار انصاری کی نگرانی میں پولیس اور بلدیہ کے ملازمین نے مارچ بازار، پان منڈی ، شہید گنج ،ڈھگ روڈ ، گھنٹہ گھر چوک ،اسٹیشن روڈ سمیت دیگر علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشن منگل کو بھی جاری رکھا۔آپریشن میں مصروف افسران نے دکان، فٹ پاتھ پر رکھا جانے والا سامان، موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر تھانے اور بلدیہ کے مال خانے میں منتقل کر دی، انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران سٹرکیں اور بازار اپنی اصل حالت میں نظر آئے لیکن بلدیہ کے افسران اور اہلکاروں کے جانے کے فوری بعد  سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے تاجروں نے تجاوازت دوبارہ قائم کرکے انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کر دیا، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہر کو تجاوازت سے مستقل بنیادوں پر پاک کرنے کے لیے قانون شکنی کے دائمی مرض میں مبتلا تاجروں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیجا جائے تاکہ آئند کوئی بھی تاجر اس طرح کی قانون کی خلاف ورزی نہ کرے۔