ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے متعلقہ تعمیراتی محکمے بھر پور اقدامات کریں؛ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

14

اوکاڑہ،20دسمبر(اےپی پی):  ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ،وزیراعلی پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ میاں عبدالرشید بوٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے متعلقہ تعمیراتی محکمے بھرپور اقدامات کریں تاکہ علاقہ مکینوں کی مشکلات کم ہوسکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ جی ٹی  روڈ پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی  سکیموں میں شروع کئے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں لوگوں کی خواہشات علاقائی ضرورت اور مستقبل کے لئے ان کی افادیت کو اولین اہمیت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  ترقیاتی منصوبے لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانے کے ساتھ ساتھ علاقہ کے دیرینہ مسائل حل کرنے کا باعث بنیں گے ۔

اس موقع پرایکسیئن ہائی وے جواداصغر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان وارث سمیت متعلقہ افسران بھی ان کےہمراہ تھے۔