تھرپارکر،30دسمبر(اے پی پی ): محکمہ اسپورٹس سندھ اور سندھ موٹر ایسوسیئیشن کی تعاون سے تھرپارکر میں جیپ ریلی منعقد کی جا رہی ہے،جیپ ریلی کو تھر فلڈ رلیف ریلی 2023 کا نام دیا گیا ہے جو 5 جنوری 2023 سے 8 جنوری 2023 تک جاری رہے گی، جس میں 05 جنوری کو گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائیگی اور 06 جنوری کوالیفائیڈ راؤنڈ، 07 جنوری کو اسٹاک کیٹیگری کی ریس اور 08 جنوری 2023 پر پریپیڈ ریس ہوگی۔ اس کے علاوہ عوام کی تفریح کے لیے اونٹوں اور گہوڑوں کی ریس، میراتھن، ملاکھڑا بھی منعقد کیا جائے گا۔
ریس جیتنے والوں کا انعام اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کی ملنے والے رقم رلیف فنڈ سندھ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائیگی۔اس کے بعد وہ رقم تھرپارکر کے بارش متاثرین کے بحالی کے لئے استعمال کی جائے گی۔