جوھرآباد؛ڈی پی او اسدالرحمن کا ضلع کے متعدد چرچز کا دورہ ، سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

16

جوھرآباد، 24 دسمبر (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب اسدالرحمن کی ہدایات پر مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے  گئے ہیں ۔ ڈی پی اوخوشاب نے ضلع کے متعدد چرچز کےسیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اور سیکورٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو سیکورٹی بارے بریفنگ دی  اور کہا کہ  عبادات کے لئے آنے والے افراد کو خصوصی تلاشی کے بعد چرچز کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ  کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈی پی او اسدالرحمن نے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہوتے ہوئے چرچ بستی عیسائیاں والی خوشاب میں کیک بھی کاٹا۔