ٹنڈومحمدخان،24 دسمبر (اے پی پی):کرسمس کے موقع پر اسٹیشن روڈ سے پریس کلب تک کرسمس ریلی نکالی گئی،ریلی میں بزرگ،نوجوان و بچوں نے شرکت کی اور کرسمس کے نعرے لگائے۔
ریلی کے شرکاء شکیل مسیح، شہزاد کھوکھر، دلدار مسیح سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ آج ہمارے پیشوا کا دن ہے، جو کہ ہمارے لئے عید کا تہوار ہے۔ انہوں نے پریس کلب میں کرسمس کیک کاٹا اور اپنی خوشی کا اظہار کی۔











