رحیم یار خان؛ سونا قومی یکجہتی جونیئر تائیکوانڈو چیمپین شپ کا افتتاح، 100 سے زائد کھلاڑی شرکت کت رہے

13

رحیم یار خان، 03 دسمبر (اے پی پی ): سونا قومی یکجہتی جونیئر تائیکوانڈو چیمپین شپ کا افتتاح کر دیا گیا،افتتاح سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس میاں سعد حسن نے کیا۔آرگنائزر چیمپین شپ شکیل یوسف نے ایونٹس میں شریک ٹیموں کے  بارے میں  آگاہ کیا۔

آرگنائزر شکیل یوسف نے کہا ہے کہ سونا قومی یکجہتی جونیئر چیمپین شپ میں ملک بھر سے 100 سے زائد گرلز اینڈ بوائزتائیکوانڈو کھلاڑی شریک ہیں۔کراچی، لاہور، حیدرآباد، سرگودھا، ملتان، گوجرانوالہ ریجن کی ٹیمیں شریک ہیں جبکہ بہاولپور، فیصل آباد، ایف ایف سی، خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی اور میزبان رحیم یار خان کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔

شکیل یوسف نے کہا کہ چیمپین شپ میں بوائز کے8اور گرلز کی5 تائیکوانڈو کے مابین مختلف کیٹگری کے مقابلے ہوں گے۔مقابلے انفرادی، ڈبل اور ٹیم سطح پر منعقدہوں گے۔

نائب صدر چیمبر آف کامرس میاں سعد حسننے کہا کہ سونا قومی یکجہتی جونیئر تائیکوانڈو چیمپین شپ کا انعقاد ضلع کیلئے اعزاز ہے،چیمبر آف کامرس کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ایونٹ کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ سپورٹس اور تائیکوانڈو ایسوسی ایشن مبارک باد کی مستحق ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد، سینئر گرینڈ ماسٹر ندیم اصفہانی سمیت قاری ظفر اقبال شریف، شاہداکمل کنگ، میاں ارشاد نبی بھی موجود تھے۔