وہاڑی؛گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نوگیارہ میں سکول کونسل کے تحت طالبات کو بطور صدر و سیکرٹری اور اراکین منتخب کر لیا گیا

6

وہاڑی،03دسمبر(اے پی پی): گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نوگیارہ میں سال 2022-23 کےلئے سکول کونسل کے تحت طالبات کو بطور صدر و سیکرٹری اور اراکین منتخب کر لیا گیا ہے۔

 کامیاب طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شازیہ انور نے کامیاب طالبات سے حلف لیا۔ تقریب میں ڈی ای او شازیہ انور،پرنسپل سکول رفعت نسیم،ہیڈ مسٹریس کرن اشفاق،ٹیچر زبیدہ تاج اور رانا عمران شامل تھے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او شازیہ انور کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احتشام کے ویژن کے مطابق بچوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلئے ان کے اندر ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا چاہیے جس سے بچوں میں یہ ہمت پیدا ہوتی ہے کہ وہ مستقبل میں ملکی خوشحالی و  ترقی کے لئے بڑے بڑے کام کریں جس سے مملکت پاکستان کا نام پوری دنیا میں جانا جائے۔

 تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کروائی کروائی گئی۔