سندھ پاکستان کا دل ہے، آج کا دن کلچر ڈے ہم عید سے بڑھ کر مناتے ہیں، ڈاکٹر مہیش کمار ملانی

104

تھرپارکر،04 دسمبر(  اے پی پی): اسپیشل اسسٹنٹ وزیراعظم پاکستان ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کہا کے سندھ ایک عظیم دھرتی ہے جس نے عظیم لیڈر پیدا کیے ہیں جس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو و دیگر شامل ہیں۔ سندھ کی ثقافت دنیا میں مشہور ہے. جو صدیوں پرانی ہے جس میں اجرک، ٹوپی اور پگڑی مشہور ہے. سندھ پاکستان کا دل ہے، آج کا دن کلچر ڈے ہم عید سے بڑھ کر مناتے ہیں کیونکہ ہر سال دو دن ایسے ہیں جو بنا رنگ نسل اور مذہب کے منائے جاتے ہیں، ایک 14 اگست یوم آزادی اور دوسرا کلچر ڈے ہے جس میں ہر مذہب کے لوگ ایک ساتھ مل کر خوشیاں مناتے ہیں