سکھر،10دسمبر(اے پی پی):جماعت اسلامی کی جانب سے آج ایک روز کے لیے “الخدمت بازار برائے خدمت انسانیت” سکھر گلشن ہالار ہال میں قائم کیا گیا، جس میں غریب خاندانوں کے لیے گرم کپڑے جوتے کمبل وغیرہ و دیگر اشیاء فراہم کی گئیں۔
جماعت اسلامی اور اس کی تنظیم الخدمت ہر آفت اور پریشانی کے حالات میں ہمیشہ سے پیش پیش ہیں اور بلا تفریق خدمت کے مشن کو جاری رکھی ہوئے ہیں۔ اسی عزم کو لیکر آج جماعت اسلامی سکھر کے امیر زبیر حفیظ شیخ کی جانب سے سکھر کے گلشن ہالار ہال میں الخدمت بازار برائے خدمت انسانیت “مال آف ہیومنٹی” کا پروگرام رکھا گیا ہے جس میں شہر بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے غریب خاندانوں کو سردیوں کی مناسبت سے گرم کپڑے اور دیگر اشیائے ضرورت فراہم کی گئیں۔