شدید دھند ،موٹروے ایم فور ملتان خانیوال عبدالحکیم سیکشن بند

51

ملتان،22 دسمبر(اے پی پی): شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فور ملتان خانیوال عبدالحکیم سیکشن تمام ٹریفک کے لئے بند کر  دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق خانیوال۔ملتان۔ عبدالحکیم موٹروے ایم فور پر حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، مسافرمتبادل راستے کا انتخاب کریں اور کہا موٹر وے پولیس  کی ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنے کے علاوہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ شدید دھند کی صورت میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور کہا ڈرائیونگ کے دوران لائیٹسں ڈم پر رکھیں اور ڈبل انڈیکیٹر اور فاگ لائٹس کا استعمال کریں اور کہا شدید دھند کی صورت میں وقفے وقفے سے گاڑی کے وائیپرز کا استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے درمیانی فاصلہ بڑھادیں۔