ملتان 03 دسمبر(اے پی پی ): حکومت پنجاب کا کمشنر اشفاق احمد چوہدری کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا خصوصی ٹاسک دے دیا کمشنر کا مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور کہا 5.2 ارب روپے کے پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ 27 کنال پر زیر تعمیر ہسپتال میں 200 بیڈز پر مشتمل ہے اور کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے اور انہوں نے کہاصحت کے شعبے میں بہتری پر حکومت پنجاب کا خاص فوکس ہے اور کہا منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور کہا کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے بریفنگ میں کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ کئیر کی پائلنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے اور ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر بھی ہمراہ تھی۔