عارفوالا؛ شہر وگردونواح میں دھند برقرار ،حد نگاہ صرف 20 میٹر تک رہ گئی

18

عارف والا، 22 دسمبر (اے پی پی ):  شہر اور گردونواح میں دھند کا سلسلہ جاری  ہے جس کے باعث حد نگاہ 20 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے ۔جس کی وجہ سے طالب علموں اور ملازم پیشہ افراد کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہر کے اندرون اور بیرون ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔

 بیلی دلاور ، محمدنگر ،شہزادہ آباد ، جامعہ اسلامیہ ، قبولہ ، ترکھنی ، رنگشاہ سمیت گردونواح دھند کی مسلسل لپیٹ میں ہیں جبکہ پٹرولنگ پولیس کے مطابق گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔