فیصل آباد؛ ریسکیو 1122 نے نالے میں گرنے والے بھینس کے بچھڑے کو ریسکیو کرلیا

24

فیصل آباد، 19 دسمبر (اے پی پی ):ریسکیو 1122 نے نالے میں گرنے والے بھینس کے بچھڑے کو ریسکیو کرلیا۔ کالج روڈ ستارہ کالونی کے قریب گندے نالے میں بھینس کا بچھڑہ گرگیا تھا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے کارروائی کرکے بچھڑے کو ریسکیو کیا اور مالکان کے حوالے کردیا۔