مری؛راولپنڈی مری کشمیر روڈ کارپٹنگ کا کام جاری،ٹریفک پولیس ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی

10

مری،16دسمبر(اے پی پی):راولپنڈی مری کشمیر روڈ پر محکمہ ہائی کی طرف سے روڈ کارپٹنگ کا کام جاری ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ہے۔

ٹریفک پولیس مری کے مطابق بانسرہ گلی،  چٹہ موڑ سنی بنک پر ٹریفک ڈیوٹی عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، مری کی تمام روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہوئی ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر نے تمام شاہراہوں کی اچانک چیکنگ کی۔پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز نے افسران کو بریفنگ دی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مری کی تمام سڑکیں دوطرفہ ہیں لہذا ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں۔مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک مسئلہ پیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کریں۔