ملتان، انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ اور پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے ملتان اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا

10

ملتان، 08 دسمبر ( اےپی پی): پاکستان  اور انگلینڈ کی ٹیموں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فل فول پروف سیکیورٹی انتظامات میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ کل بروز جمعہ المبارک کو دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ مہمان ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جلوا گر ہوگی ۔ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی 17 دسمبر سے کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔