ملتان؛مٹی اورریت سے بھری ٹریکٹرٹرالیاں سموگ میں اضافے کاباعث بنتی ہیں،ترجمان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی

11

ملتان،15دسمبر  (اے پی پی):شہر میں داخل ہونیوالی مٹی اورریت سے بھری ٹریکٹرٹرالیاں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے لئےدرد سربن گئیں ہیں۔ ترجمان ویسٹ منیجمنٹ کے مطابق مٹی اور ریت لانیوالی ٹرالیوں کو ترپال سے کورنہیں کیاجاتاجس کی وجہ سے شہر میں سفر کے دوران یہ ٹرالیاں سڑکوں پرمٹی اورریت بکھیردیتی ہیں۔ٹرالیوں سے گرنےوالی یہ مٹی اورریت سڑ کوں پردھول اورگرد و غبارکا باعث بنتی ہے جوکہ نہ صرف سائیکل اورموٹرسائیکل سواروں کے حلق میں اترجاتی ہے بلکہ سموگ میں اضافے کا بھی باعث بنتی ہے۔دوسری جانب کمپنی ورکرزکوسڑکوں سے مٹی اٹھانے کے لئے سکریپنگ کی مشقت کرنی پڑتی ہے اور یہ عمل روز انہ کی بنیاد پرجاری رہتا ہے۔اس حوا لے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیورزکو ٹرالیاں کور کرکے شہر میں داخل ہونے کی متعدد بارہدایات جاری کی گئی ہیں لیکن لاپروااہی کی وجہ سے ٹریکٹرڈرائیورز نے ٹریفک پولیس کےاحکامات کونظرانداز کر رکھا ہے۔