چنیوٹ، 15دسمبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے سبزی منڈی چنیوٹ کا دورہ کرکے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیتے لیا۔
ڈپٹی کمشنر مختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اورپیاز و دیگر اشیاء کے معیار و نیلامیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور ان کی مقدار کو چیک کیا۔
انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے آڑھتیوں کو واضح کیا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے کہا کہ صارفین کو معیاری پھل وسبزیوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی ترجیح ہے جس کے لئے سبزی منڈی میں پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کی صبح سویرے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی آڑھتی کو بلا جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانداری کے لئے خریداری کرنے والوں سے بولیوں کی شرائط اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ پھل و سبزی منڈیوں میں بولیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے آڑھتیوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی افسران بھی موجود تھے۔











