ملتان؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کے مختلف علاقوں میں گرینڈ صفائی آپریشن سرانجام دیا

5

ملتان، 21دسمبر(اے پی پی): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کے مختلف علاقوں میں گرینڈ صفائی آپریشن سرانجام دیا۔بوسن روڈ اور پرانا شجاع آباد کی داخلی شاہراہوں کی مثالی صفائی کی گئی۔ اس کے علاوہ شمس آباد اور باوا صفرا کے تمام ایریاز میں خصوصی صفائی ستھرائی کی گئی۔

صفائی کے لئے اس علاقے کے ورکرز کے علاوہ سپیشل صفائی اسکواڈ نے صفائی مہم  میں حصہ لیا۔محمود آباد، ولائت آباد اور عثمان آباد میں بھی  صفائی آپریشن کیا گیا اور گلشن یوسف میں ہیوی مشینری  کے ذریعے خالی پلاٹوں سے تمام ویسٹ لفٹ کرلیا گیا۔

 اندرون شہر کے علاقے میں بھی صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے اور اوپن ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کی گئی۔شہر کی بڑی شاہراہوں کے ڈیوئڈرز اور فٹ پاتھ کے ساتھ جمع ہونیوالی مٹی کی سکریپنگ کا عمل بھی جاری رہا۔