ملتان ، 20دسمبر(اے پی پی ): نجی سکول سسٹم کے زیراہتمام 24ویں سالانہ تقسیم انعامات کے دوسرے روز الکریم کیمپس کے ہونہار طلبہ کیلئے سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی ہے۔ جس میں طلبہ نے ٹیبلوز سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر اور تعمیر وطن کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
چیئرمین نجی سکول سسٹم جاوید اقبال، ڈائریکٹر آپریشنز مسز ثوبیہ خلیل ، ڈائریکٹر فنانس ثاقب یونس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسز جویریہ شاہد اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسز سعدیہ عامر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسز سحر فاروق اور مہمانان خصوصی بریگیڈیئر (ر) لیاقت علی ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ایڈیشنل ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈی ایچ اے ملتان لیفٹینٹ کرنل نبیل خان نے طلبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان میں انعامات تقسیم کیے ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ ہمارے روشن مستقبل کی نوید ہیں اور یہ ان شاءاللہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔











