جیکب آباد،20دسمبر( اےپی پی): جیکب آباد کے سیشن جج غلام علی کناسرو کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالمجید میرانی کو عمر قید کی سزا اور دس لاکھ روپیہ کےجرمانے کا فیصلہ سنا دیا۔ قتل کے مقدمے میں مزید تین ملزمان کو با عزت بری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم نے 2020 کے دوران جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں اپنے پڑوسی اعجاز سومرو کو قتل کیا تھا۔











