ملتان،28 دسمبر(اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر معین مسعود نے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ جہاں انہوں نے دفتر آ ئے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن میں عوام الناس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہےہیں ۔ انہوں نے ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں سے آ ئے سائلین کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل تھانہ لیول پر حل کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ ان کو ان کی دہلیز ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ریجنل پولیس آفیسر معین مسعود نے ڈسٹرکٹ کے ضلعی پولیس سربراہان کو بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام الناس کو سہولتیں فراہم کریں ۔











