میرپورخاص، 24 دسمبر( اے پی پی): سندھ بھر میں ” مہاجر کلچر ڈے” کا رات بارہ بجتے ہی پوسٹ آفس چوک پر آتش بازی کرنے کے ساتھ کیک کاٹ کر افتتاح کیا گیا،اس غیر سیاسی مہاجر کلچر ڈے کے افتتاح پر قومی ترانہ بجایا گیا، تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ سنا۔
مہاجر نوجوانوں کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں ایم کیو ایم پاکستان کے زونل انچارج خالد تبسم، آفتاب قریشی سوشل ورکر مشیر بیگ اور نوجوانان مہاجر میرپورخاص کے آرگنائزر حارث راجپوت نے کیک کاٹ کر یوم ثقافت مہاجر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر حارث راجپوت کا کہنا تھا کہ 24 تاریخ کو عظیم الشان غیر سیاسی مہاجر کلچر ڈے کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی ہے جو اسٹیشن چوک سے نکالی گئی۔
ریلی میں شریک شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اردو بولنے والے بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہیں جنہوں نے اس ملک کی خدمت سچے قومی جذبے سے کی ہے۔
اس موقع پر نوجوانوں نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے اور خوشی کا اظہار کیا۔ نوجوان مہاجر کمیٹی کے دیگر عہدیداران فواد شیخ،احزم علی،کاشان خان،حاشراحمد، زبیر ملک،فیضان ملک،نقیب عباسی احسن بن ظیراور دیگر شرکاء بھی موجود تھے۔











